مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم، وفاقی کابینہ کا جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ

25 views

 کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 6 اپریل کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی جبکہ کشمیر کی صورتحال پر اہم ملکوں میں خصوصی نمائندے بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی اور عالمی حمایت کے حصول کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ اب مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کو وفاقی کابینہ اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس مظفر آباد میں ہو گا۔

وزیرِ اعظم کے زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی فوج کے قتلِ عام کو عالمی دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کو بھی خطوط لکھے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *