مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ

14 views

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 17 نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔

وادی میں اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ قابض انتظامیہ نے سری نگر سمیت جنوبی حصوں میں کرفیو نافذ کردیا۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک گھروں میں بدستور نظر بند ہیں۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شوپیاں اور اسلام آباد کے اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 17 نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *