چند لاکھ ڈالر کی خاطر ہم اپنی سکیورٹی اور قومی مفاد کو داؤ پر نہیں لگا سکتے مشیر خزانہ کا واضح پیغام

11 views

 مشیر خزانہ کا کہنا ہے اگر امریکہ ہماری پوری امداد بھی منسوخ کر دے تو کوئی پرواہ نہیں، چند لاکھ ڈالر کی خاطر ہم اپنی سکیورٹی اور قومی مفاد کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

غیر ملکی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان ساتواں بڑا ملک اور ہمارے پاس دنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا خطے میں امن کے قیام کے لیے جو کچھ ممکن ہے پاکستان کر رہا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں اور کوششوں کی دنیا سے وہ پزیرائی نہیں مل رہی کہ جس کا پاکستان مستحق ہے۔

فناننشل ٹائمز کے مطابق پاکستان سے تعلقات میں سرد مہری امریکہ کی افغانستان میں جنگ ختم کرنے کی کششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا حکومت منی لانڈرنگ کے سدباب کے لیے کافی اقدامات لے رہی ہے، غیر ملکی کرنسی اکاونٹ میں ایک  لاکھ ڈالر سے زائد رقم رکھنے والے کو وسیلہ آمدن بتانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک بنائے گئے اثاثے ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *