کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیاں بڑی جنگ کی وجہ بن سکتی ہے، وزیرخارجہ

کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیاں بڑی جنگ کی وجہ بن سکتی ہے، وزیرخارجہ

11 views

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافے پرردعمل کا ظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو روز سے نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی اور گھر جلائے گئے جب کہ پچھلے دو سال کے دوران کشمیرمیں 524 افراد کو شہید اور9 ہزار سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جو کیا اس کی مثال نہیں ملتی، بھارتی تشدد اور تسلط کی وجہ سے وادی میں  آزادی کی تحریک چل رہی ہے اور برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کا جذبہ حریت کم نہیں ہوا بلکہ بڑھا ہے جب کہ ہمیں کشمیریوں کا بہتاخون برداشت نہیں، کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت اور لگن بہت بڑھ چکی ہے جب کہ 6 اپریل کو یوم یکہتی کشمیر منایا جائے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت ایل اوسی پربھاری ہتھیاراستعمال کررہا ہے اور گزشتہ سال 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں جب کہ کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیاں بڑی جنگ کی وجہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں، کابینہ اجلاس میں بھارتی دہشت گردی کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول میں تناؤ ہر ملک میں ہوتا ہے تاہم پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں اس معاملے میں ایک پیج پر ہیں اور پاکستان تمام تعلقات کو اپنے مفاد کے پیش نظر دیکھے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن ان حکمرانوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی کیوں کہ ہندوستان میں حکمران خود دہشت گرد ہیں، بھارتی قیادت مذہبی منافرت پھیلا کر اپنا ووٹ بینک بڑھانا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کریں گے اور آج بھی چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو مسلح افواج بھرپور جواب دے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *