کوئٹہ میں فائرنگ کے  واقعات میں دس افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں دس افراد جاں بحق

50 views

 کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے گاڑی میں سوار افراد اور راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی جب کہ 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسرے واقعے میں كوئٹہ كے علاقے ارباب كرم خان روڈ پر شاہ زمان روڈ كے قریب واقع نیشنل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ركشے پر فائرنگ كردی جس كے نتیجے میں چار  افراد پرویز، فردوس، كامران اور طارق ہلاک ہوگئے۔

7

لاشوں كو سول ہسپتال منتقل كردیا گیا جہاں ضروری كارروائی كے بعد انہیں ورثا كے حوالے کردیا گیا۔ پولیس كے مطابق ابتدائی طور پر واقعے كی وجوہات معلوم نہ ہوسكیں تاہم تفتیش جاری ہے۔

کوئٹہ میں پیش آنے والے تیسرے واقعے میں دشت روڈ سبی پھاٹك كے قریب نامعلوم افراد كی فائرنگ سے ایك شخص جاں بحق ہوگیا جس كی شناخت محمد اعظم ولد میر آزاد سكنہ كیچی بیگ كے نام سے ہوئی ہے۔ لاش كو ضابطے كی كارروائی كے بعد ورثا كے حوالے کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث لوگوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور سوسائٹی کے ہر طبقے کے لوگوں کی حفاظت کےلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *