کیا آپ جانتے ہیں انگلیوں کے چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں انگلیوں کے چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے؟

58 views

انگلیوں کے جوڑ چٹخانا اکثر افراد کی عادت ہوتی ہے مگر ایسا کرنے پر جسم کے اندر کیا ہوتا ہے، اس بارے میں آپ کیا جانتے ہیں

امریکہ اور فرانس کے محققین کا کہنا ہے کہ اس عادت کو ریاضی کے تین تسویوں کے ذریعے بیان کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے جو ماڈل بنایا ہے اس سے اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے کہ چٹخنے کی آواز جوڑوں میں دباؤ کے منتقل ہونے سے گودے میں چھوٹے ببلز (بلبلے) پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

 مزے کی بات یہ ہے کہ اس  معاملے پر شاید ایک صدی سے بحث ہو رہی ہے۔

17

امریکہ اور فرانس کے محققین کا کہنا ہے کہ اس عادت کو ریاضی کے تین تسویوں کے ذریعے بیان کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے اس حوالے سے جو ماڈل بنایا ہے اس سے اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے کہ چٹخنے کی آواز جوڑوں میں دباؤ کے منتقل ہونے سے گودے میں چھوٹے ببلز (بلبلے) پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو یہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے خلاء پیدا کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جوڑ کی سطح اچانک الگ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں آواز پیدا ہوتی ہے۔

اس حوالے سے الٹرا ساﺅنڈز کی مدد سے بھی جائزہ لیا گیا کیونکہ یہ ٹیکنالوجی ایم آر آئی کے مقابلے میں پچاس سے سو گنا زیادہ تیزی سے چیزوں کا اندازہ لگاتی ہے۔

نتائج سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ایسا کرنے سے دباﺅ میں ہونے والی تبدیلی کے نتیجے میں رطوبت میں پیدا ہونے والے بلبلے چٹخنے کی آواز پیدا کرتے ہیں۔

اور ہاں انگلیاں چٹخانے کی عادت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑوں کے امراض یا دیگر طبی مسائل کا باعث بنتی ہے۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قابل اعتبار شواہد موجود نہیں کہ انگلیاں چٹخانا کسی قسم کے مسئلے کا باعث بنتا ہے۔

دوسری جانب کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ اس عادت کے کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے مگر محققین کے بقول اس کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں۔

ہ تحقیق جو سائنٹیفک رپپرٹس نامی جریدے میں شائع ہوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ ببلز کے پھٹنے سے جو دباؤ پیدا ہوتا ہے اس سے صوتی لہریں پیدا ہوتی ہیں جن کی ریاضی کی مدد سے پیشن گوئی کی جا سکتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا تین رضاکاروں پر تجربہ بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آخر کیوں بعض لوگ اپنی انگلیوں کو چٹخ نہیں سکتے۔ اگر آپ کے جوڑوں کے اندر ہڈیوں میں خلا ہے تو یہ دباؤ اس درجے پر نہیں جا پاتا جہاں سے آواز پیدا ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *