g

لیموں پانی، جادو ہے اس میں۔ ۔ ۔

843 views

لیموں پانی، جادو ہے اس میں۔ ۔ ۔

قدرت نے انسان کی ہر بیماری کا علاج اس اس کے لئے اسی زمین میں مہیا کیا ہوا ہے ضرورت صرف معمولی چیزوں پر غور کرکے انہیں استعمال کرنے کی ہے۔ کچھ ایسی ہی مسیحائی تاثیر لیموں پانی کی ہے جو ہمیں نہ صرف کڑکڑاتی گرمی میں جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید اور ہر مرض کا علاج ہے۔ لیموں میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں۔

لیموں پانی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، لیموں پانی میٹابولزم کو بہتر بنا کر آپ کے جسم کو طاقتور بناتا ہے اور جسم میں موجود زہریلے مادوں کو بھی صاف کرتا ہے۔روزانہ دو گلاس لیموں پانی دو ہفتے تک استعمال کرتی رہیں تو درج ذیل خیرت انگیز فوائد حاصل ہوںگے۔

وزن میں کمی

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے استعمال سے آپ لگ بھگ آدھا کلو وزن کم کرسکتے ہیں

پیٹ کے مسائل بہتر کرے

لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، لیموں پانی پینے کے کچھ دن بعد پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے

نزلہ زکام سے تحفظ

ترش پھل جیسے لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایسا جز ہے جو نزلہ زکام سمیت جسم میں ورم کا خطرہ کم کرتے ہیں، تاہم اس کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب آپ طویل عرصے سے اس مشروب کو استعمال کررہے ہوں ۔

ب

جلدی مسائل کا حل

لیموں کا رس ہماری جلد میں موجود تیزابی اثرات کو کم کر کے دانوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔ لیموں کے رس سے چہرے پر مساج کرنا کلینزنگ کا بہترین طریقہ ہے

پتّے میں درد

اگر آپ پتّے میں درد کی بیماری کا شکار ہیں تو کھانے کے ساتھ لیموں پانی کا استعمال کریں۔

تھکن اور جسم میں درد

لیموں پانی کا استعمال جسم میں درد، نیند نہ آنا اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔

ورزش کے بعد کھچاؤ

ورزش کے بعد پٹّھوں میں کھچاؤ اور جسم میں درد سے آرام کے لئے لیموں پانی کا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

یورک اسیڈ کو کنٹرول کرتا ہے

لیموں کا رس ہمارے جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار کو کم کرتا ہے اور جوڑوں میں درد اور سوجن کا خاتمہ کرتا ہے۔

مدافعاتی نظام میں بہتری

وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور لیموں میں یہ جز بہت زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں پانی کا استعمال موسمی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

ہموار جلد

لیموں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام اور نقصان دہ اجزا کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو جھریوں اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بنتے ہیں، مگر دو ہفتے مسلسل استعمال سےآپ کی رنگت صاف ہوجائے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *