summervacations

گرمیوں کی چھٹیاں آپ اور بچے

690 views

ہپ ہپ ہرے  گرمیوں کی چھٹیاں ہیں

 بچوں کے لیے  گرمیوں کی چھٹیاں  جہاں نعمت ہوتیں ہیں وہیں یہ چھٹیاں  ماؤں   کے لیے  کسی امتحان  سے کم نہیں ہوتیں  ماؤں کو جہاں اس بات کی تسلی  ہوتی ہے کہ انہیں

اپنے معصوم  بچوں  کو تپتی دھوپ  میں سکول نہیں بھیجنا پڑے گا اور صبح سویرے کی بھاگ دوڑ  سے کچھ  دن  کا  سکون  مل جائے گا تو  ساتھ  ساتھ  یہ پریشانی بھی اپنی جگہ ہوتی ہے کہ اب بچے انہیں سارا دن  فارغ رہ کر  نت نئی شرارتیں کرینگے  اور  خوب تنگ کریں گے۔

لیکن اگر بچوں کی   چھٹیوں کے لیے  باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے اور بچوں کی تمام  نصابی  اور غیر نصابی سرگرمیوںکا ایک ٹائم ٹیبل بنادیا جائے تو والدین اور بچوں‘ دونوں کے لیے آسانی ہوجائیگی اور اس فارغ  وقت کو  بہت بامعنی اور پرسکون انداز سے گزاراجا سکتا ہے

بچوں کو اپنا وقت دیں

time1

بچوں کے لیے آپ کو اپنے وقت میں سے بھی وقت نکالنا ہوگا ان کے ساتھ  بیٹھ کر باتیں کریں ان کے پسندیدہ پروگرام ان کے ساتھ دیکھیں

ان کے ساتھ اچھی کتابیں  شیئر کریں  ان کے کھیلوں اور مشاغل میں دلچسپی لیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کے رجحانات کا اندازہ بھی لگائیں

بچوں کے لیے سرپرائز پلان کریں

time3

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کے لیے کچھ اچھے سرپرائز پلان کریں جیسا کہ ان کے دوستوں کو گھر بلاکر دعوت کریں  ان کو کہیں گھمانے لے جائیں

ان کے لیے کچھ اچھے اور تعلیمی کھلونوں کا  انتخاب کریں

ان کے لیے پکنک کا اہتمام کریں

بچوں سے باغبانی کروائیں

download

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کے لیے باغبانی بہت دلچسپ اور صحتمند مشغلہ ہے

بچوں کے لیے ایسے پودے  لیکر آئیں جو جلدی نشونما پاسکیں  بچے اپنے پودوں کو پھلتا پھولتا دیکھ کر بہت خوش ہونگے

بچوں سے کھانا بنانے میں مدد لیں

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو اپنے ساتھ کچن میں لیکر جائیں اور ان سے  کھانا بنانے میں مدد لیں

ان کو ان کی پسندیدہ ڈش بنوانے میں مدد کا کہیں اور ساتھ ساتھ ان سے ان کی عمر کے حساب سے چھوٹے چھوٹے کام بھی کرواتی رہیں

 گرمیوں کی چھٹیوں کی ڈائری

بچوں کو ڈائری اور اسکریپ بک لاکر دیں

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو  اسکریپ بک لاکر دیں جس میں بچے  اپنی تصویریں جمع کریں

ساتھ ہی  ان کو ڈائری لاکردیں  جس میں بچے اپنے معمولات لکھیں  یہ ان کا یادگاری ڈاکومنٹ ہوگا

 گرمیوں کا ہوم ورک

 گرمیوں کی چھٹیوں  کا  کام وقت پر ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ  بچوں   کو پہلے دن سے ہی  کام کا روٹین  بناکر دیں  اور دن میں کم از کم دو گھنٹے لازمی بچوں کو پڑھایا جائے

جسمانی گرمیاں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو ونما کے لئے بہت ضروری ہیں

surprises-for-kids-7

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچے زیادہ دیر تک اپنے والدین کے پاس ہوتے ہیں۔چونکہ انہیں سکول نہیں جانا ہوتا‘ اس لئے والدین نسبتاً زیادہ آزادی اور سہولت سے ان کے لئے کچھ سرگرمیوں یا جسمانی کھیلوں کا اہتمام کر سکتے ہیں

surprises-for-kids-3

اگر بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی ڈسپلن کا عادی بنایا جائے تو یہ عادت عمر بھر ان کے ساتھ رہتی اور ان کے کام آتی ہے ۔

والدین کو چاہئے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کریں

ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرکے بچہ اور آپ دونوں سکون سےرہینگی اور ساتھ ہی وقت بھی اچھا گزر جائے گا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *