کوئی فرد ادارے اور ادارے قوم سے مقدم نہیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کوئی فرد ادارے اور ادارے قوم سے مقدم نہیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

87 views

پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 6 ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے،  کوئی فرد ادارے اور ادارے قوم سے مقدم نہیں۔زندہ قومیں اپنے شہداءکو کبھی نہیں بھولتیں۔شہداءکو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں

آرمی چیف نے کہا ہے کہ 6 ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے، آج کا دن شہدا پاکستان سے یکجہتی کا دن ہے، اس دن پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کے دانت کھٹے کردیے

قوم کا ہر فرد سپاہی کے ساتھ کھڑا رہا، ہمارے جوانوں اور شہریوں نے جنگ میں قربانیاں دیں۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے کامیابیاں حاصل کیں لیکن جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ ابھی جاری ہے،

ہماری جنگ اب بھوک افلاس اور ناخواندگی کے خلاف ہوگی جسے جیتنے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 65ء اور 71ء کی جنگوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا

پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا، نامساعد حالات اور معاشی مسائل کے باوجود ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک بنے

بعدازاں دنیا بھر میں غیر روایتی جنگ کا آغاز ہوا، دہشت گردی کی لہر اٹھی جس میں جنگ کی ساخت اور اس کے انداز بدل گئے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس غیر روایتی جنگ کا نشانہ بنا تاہم ہماری افواج نے قربانیاں دیتے ہوئے اس جنگ سے لڑنا سیکھا

ہماری عبادت گاہوں اور تفریح گاہوں پر حملے کیے گئے مگر سلام ہے ہماری قوم اور فوج پر جو اس جنگ کے آگے ڈٹی رہی

اور دہشت گردی کے اس ناسور کا سب نے مل کر مقابلہ کیا اور اس جنگ میں 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے جب کہ قومی خزانے پر بوجھ الگ ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو افواج کا شکر گزار ہونا چاہیے جن کے بغیر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں تھا

قربانیاں دینے والوں میں فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی سمیت سویلین بھی شامل ہیں

اسی لیے یوم دفاع کے ساتھ آج یوم شہدا بھی مناتے ہیں کیوں کہ جو قومیں شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔

کشمیر سے متعلق آرمی چیف نے کہا کہ میں آج یوم دفاع کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری کی مثال قائم کی ہوئی ہے۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ہم سابقہ دو دہائیوں میں بہت مشکل دور سے گزرے اور کامیابیاں حاصل کیں

لیکن جنگ ابھی جاری ہے، ملکی و تعمیر و ترقی کو یقینی بنانا اور ملک کو کسی مقام پرپہنچانے کے لیے دفاعی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے،

ہماری جنگ بھوک افلاس اور ناخواندگی کے خلاف بھی جاری رہے گی لیکن اس مقصد کو پانے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے

کیوں کہ اسی صورت میں ہی ہمیں کامیابی ملے گی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل بہت ضروری ہے اور جمہوریت اداروں کی مضبوطی کے بغیر نہیں پنپ سکتی،

آج ہم اس مقام پر موجود ہیں کہ جمہوریت میں ہر مکتبہ فکر کے نمائندے موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *