7 1

چھٹی کا دن بیکار نہیں، اسے کام میں لائیں

445 views

چھٹی کا دن بیکار نہیں، اسے کام میں لائیں

ملازمت کا لگا بندھا معمول ہو یا کاروبار کے تھکا دینے والے روز و شب، چھٹی کا دن ایک جیسی روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے جو ہمیں فرصت کے کچھ لمحات دے جاتا ہے

اور آنے والے دنوں کے لئے پھر سے تروتازہ کردیتا ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ چھٹی کا دن اگر کارآمد نہ گزرے یا کسی حادثے کا شکار ہوجائے تو اگلے پورا ہفتہ اسکی تھکن برقرار رہتی ہے

اسکے لئے ضروری ہے کہ چند باتوں پر عمل کرکے ہفتے وار تعطیل کو کار آمد بنایا جائے۔

منصوبہ بندی اہم ہے۔

،چھٹی کا دن یہ سوچنے میں گزارا جائے کہ آج کیا کیا جائے، کہاں جایا جائے اور اسی میں آدھا دن گزر جائے

،اس سے بہتر ہے کہ چٹھی کے دن کے حوالے سے آپ نے جو بھی سوچا ہے اس کی پلاننگ پہلے سے کرلی جائے

جیسے اگر کہیں پکنک کا پلان ہے تو اسکی بکنگ، ٹرانسپورٹ اور کھانے وغیرہ کی تیاری پہلے سے کر لیں۔

مووی دیکھنے کا پلان ہے تو ٹکٹ لے لیں، کسی رشتے دار کے گھر جانا یا انہیں اپنے گھر بلانا ہے توپہلے سے اطلاع کردیں

ایسا نہ ہو عین وقت پر مایوسی کا سامنا ہو۔ غرض یہ کہ جو بھی کام کرنا ہو اسکی منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں اور اپنی چھٹی سے لطف اندوز ہوں۔

گھر کے کام۔

صنف کوئی بھی ہو گھریلوں کاموں کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہتی ہے، چھٹی کے دن سے فائدہ اٹھا کر ان تمام کاموں کو نمٹا دیا جائے جو آپ کو پورا ہفتہ پریشان کرتے رہے

یا گھر والوں کی جانب سے جن کاموں کے کرنے کی یاد دہانی بار بار کروائی جاتی رہی ہے۔ جیسے گھریلوں روز مرہ کی اشیاء کی خریداری، سودا سلف وغیرہ

ہفتہ وار صفائی دھلائی یا گھر کی کسی مشین لائٹ پنکھے فرج واشنگ مشین کی ریپیئرنگ وغیرہ۔

یقین مانئے اس اطمینان کے ساتھ کہ آپ کے ذمہ اب کوئی کام نہیں آپ کا اگلا پورا ہفتہ نہایت خوشگوار گزرے گا۔

سیر و تفریح

 قدرت کا نظارہ انسان کو فطرت کے قریب لے جاکر اس میں ایک نئی تازگی اور روشنی بھر دیتا ہے، ہر شہریا قصبے میں اسکے محل و وقوع کے مطابق کوئی نہ کوئی ایسی جگہ ضرور ہوتی ہے

جہاں جاکر اپنی نگاہوں اور روح کو ٹھنڈک دی جاسکتی ہے۔ جیسے سمندر یا ہلکے پھلکے جنگلات، باغات، سبزہ زار یا پہاڑاورگھیت کھلیان، کوئی جھیل کوئی چھوٹی سی ندی

ایسی ہی کسی جگہ کا انتخاب کیجئے اور دوچارگھنٹے وہاں گزار آئیں، یہ سیراکیلے یا اپنے گھر والوں یا دوست احباب کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے

اس چھوٹی سی پکنک کی تازگی اورخوشگورا سی یاد اگلے کئی ہفتوں تک آپ کو مسرور رکھے گی۔

یاد رکھئے فطرت سے قریب رہنا آپ کے دماغی خلیات کو متحرک کرتا ہے اور اس سے دماغ میں سرگرم عمل کیمیائی مادوں میں کمی آتی ہے۔

عزیز اور رشتے داروں سے ملاقات

خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا، کچھ انکی سننا کچھ اپنی کہنا ہمیں بہت ساری الجھنوں اور پریشانیوں کا حل سجھا دیتا ہے

بہت سے افراد اپنی چھٹیاں عموماً خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ ایسا کرنا ہماری زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاسکتا ہے۔

فرصت کے لمحات

کوئی ایک چھٹی کا دن ایسا بھی گزاریں جس میں کرنے کو کچھ نہ ہو، کوئی کام نہ ہو، کوئی پلان نہ ہو، بس من مرضی ہو، فرصت ہو اور جو دل چاہے کریں

جیسے اپنے بستر پر پڑے رہنا، بے وقت کھانا کھانا، اپنی پسند کی کوئی کتاب پڑھنا یا جو من بھائے بس وہ ہی کرنا۔

تنہا رہنا اور دماغ کو کچھ وقت کے لیے خالی چھوڑنا بھی دماغی و جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور ماہرین اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔

کبھی کبھی گزرے ہوئے لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نئی توانائی سے اپنے کام کے بارے میں سوچنا اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کرنا

ہمیں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کردیتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *