shoe1

پاپوش کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں، جوتا کاٹ بھی سکتا ہے

1074 views

پاپوش کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں، جوتا کاٹ بھی سکتا ہے

تزئین و آرائش میں جس قدر اہمیت لباس کی ہے ویسے ہی پیروں میں پہننے والے جوتے، چپل، یا سینڈل وغیرہ کی ہے،

جس طرح لباس کی نفاست اور صفائی یا آرام دہ ہونے کہ اہمیت ہے

اسی طرح جوتے بھی شخصیت کے لئے خاص معنی رکھتے ہیں۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ لباس کے انتخاب پر پھرپور صلاحیت اور پیسے خرچ کرتے ہیں

مگر پاپوش یعنی پیروں میں پہننے کے لئے جوتے یا سینڈل کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

جس سے شخصیت کا تاثر بہت برا آتا ہے اور قیمتی یا صاف ستھرے لباس کی اہمیت بھی نہیں رہتی۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جوتوں کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

اس کے لیے ہم آپ کو چند نکات بتاتے ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے جوتوں کا انتخاب کریں

جوتا فٹ ہونا ضروری ہے۔

سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ جوتا آپ کے پیروں میں پورا ہو

چھوٹا یا بڑا جوتا بے حد تنگ کرتا ہے اور چال کو خراب کرنے کے علاوہ جلد پر چھالے ڈال سکتا ہے

اور انگلیوں کی خرابی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ جوتا پہن کر چند قدم چل کر دیکھیں، اس سے آپ کو ٹھیک اندازہ ہوجائے گا۔

آرام دہ جوتا ضروری ہے۔

 جوتا یا سینڈل جو بھی خریدا جائے، وہ ہلکا پھلکا، نرم اور آرام دہ ہو

زیادہ سخت یا وزنی جوتے یا سینڈل کچھ دیر تو پہنے جاسکتے ہیں،

لیکن زیادہ دیر تک پہننے کیصورت میں پیروں میں تھکن اور تکلیف ہوجاتی ہے

جو زیادہ پریشانی کا باعث بنتی ہے لہٰذا جوتا یا سینڈل ہمیشہ ہلکا نرم اور آرام دہ ہی خریدنا چاہیے۔

پہنیں جگ بھاتا،جوتا وضع قطع سے میل کھاتا ہو۔

ضرب المثل ہے کہ کھا ؤ من بھاتا اور پہنوں جگ بھاتا

جوتا یا سینڈل خریدتے وقت اس بات کو ضرور مدنظر رکھیں کہ آپ کے پیروں کی ساخت کیسی ہے اور ان پر کیا اچھا لگے گا۔

جوتا یا سینڈل، اگرچہ فیشن کو بھی کسی حد تک مدنظر رکھنا چاہیے لیکن ایسے کسی بھی فیشن سے گریز کرنا چاہیے جو آپ کے پیروں کو تکلیف پہنچائے اور

آپ کی شخصیت کو مضحکہ خیز بنادے۔

 مثلاً اگر کوئی فربہ جسم یا موٹی خاتون بہت اونچی اور پتلی ہیل صرف فیشن کے لیے پہن لیں تو یہ ان پر بہت بری لگے گی۔

اسی طرح اگر بہت گہرے رنگ کی حامل خاتون کریم یا سفید رنگ کی سینڈل یا جوتے پہن لیں جن سے ان کے پاؤں دکھائی دیتے ہوں تو یہ ان پر اچھے نہیں لگیں گے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے وہ فیشن تو ضرور اپنائیں مگر جوتے یا سینڈل ایسے پہنیں جو زیادہ سے زیادہ ان کے پاؤں کو ڈھانپ لیں۔

اس طرح پیروں کی حفاطت بھی ہوجائے گی اور پاؤں بدنما بھی نہیں لگیں گے۔

ہائی ہیل سے زیادہ سے زیادہ گریز کریں، کیوں کہ ہائی ہیل نہ صرف اعصاب اور پٹھوں میں تناؤ پیدا کرکے آپ کو تکلیف میں مبتلا کرتی ہے، بلکہ اس تکلیف سے پیدا ہونے والا

اعصابی تناؤ آپ کے چہرے کی خوب صورتی ، تازگی اور شگفتگی چھین کر آپ کے چہرے کو کرب اور تکلیف کا عکاس بنا دیتا ہے۔

اذیت دینے والا فیشن ایبل جوتا بےکار ہے۔

جوتے کے انتخاب میں فیشن بھی اہمیت رکھتا ہے، لیکن آپ فیشن کے ساتھ ساتھ اپنے پیروں کے آرام کا بھی خیال رکھیں، اگر فیشن کے مطابق جوتا آپ کے پیروں

کو تکلیف میں مبتلا کررہا ہے تو اسے پہننے سے گریز کریں، کیوں کہ ایسا جوتا یا سینڈل آپ کو مسلسل اذیت میں مبتلا رکھے گا جو آپ کے لیے کسی طرح بھی مناسب نہیں ہوگا۔

صرف پیروں میں جوتا فیشن کے مطابق ہوگا، باقی آپ کی شخصیت اور چہرے کی خوب صورتی شدید متاثر ہوگی

اور ظاہر ہے کہ آپ ایسا کبھی نہیں چاہیں گی لہٰذا جوتے کے انتخاب میں فیشن کے ساتھ ساتھ اپنے پیروں کے آرام کا بھی خاص خیال رکھیں

اور اگر فیشن کے ساتھ جوتا یا سینڈل آرام دہ بھی ہے تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔

 

موسم کی مناسبت کا خیال رکھیں۔

جوتے کے انتخاب میں موسم کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ سرد موسم میں بند جوتے اور سینڈلز نہ صرف آپ کے پیروں کو گرم رکھیں گے، بلکہ انہیں خشک و سرد ہوا کے

اثرات سے بھی محفوظ رکھیں گے

 گرم موسم میں کھلے جوتے استعمال کرنے چاہئیں، تاکہ پیر نہ صرف پسینے کی بدبو سے بچائے جاسکیں بلکہ انہیں پسینے سے پھیلنے والے جراثیم کے اثرات سے بھی بچایا جاسکے۔

گرم موسم میں بند جوتے پیروں میں مناسب بھی نہیں لگتے اور پیر بھی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں

لہٰذا گرم موسم میں کھلے جوتے اور سینڈل استعمال کریں،لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ مکمل طور ر آرام دہ ہوں ۔

موقع کا بھی لحاظ کریں

جوتے اور سینڈلز کے استعمال میں ایک بات یہ بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ آپ جس تقریب میں یا جس محفل میں شرکت کے لیے جارہی ہیں تو آپ اپنی پسند کے مطابق جوتے

استعمال کرسکتی ہیں لیکن اگر کہیں تعزیت یا مریض کی عیادت کے لیے جارہی ہیں یا آپ کسی دفتر یا اسکول میں کام کرتی ہیں تو ایسی جگہ کے لیے سوبر اور سادہ جوتے اچھے لگیں گے

اور اگر ان جگہوں پر شوخ رنگوں والے یا گولڈن سلور جوتے یا سینڈل استعمال کریں گی تو یہ بہت برے محسوس ہوں گے۔

کالے یا براؤن رنگ کے جوتے ان جگہوں کے لیے زیادہ مناسب رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *