ڈائیٹنگ

ڈائٹنگ کیجیئے۔ ۔ مگر کچھ غلطیاں خطرناک ہیں

735 views

ڈائٹنگ کیجیئے۔ ۔ مگر کچھ غلطیاں خطرناک ہیں

اپنی من پسند ڈرنکس اور آلو کےچپس ، برگر پیزا اور چاکلیٹ چھوڑنے اور ورزش کرنے کے باوجود بھی، ہری بھری

سبزیوں کا استعمال کرنے اور بھوکے پیٹ رہنے کے بعد بھی اگرآپ کے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے اوروزن کم

کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرنے کے بعد بھی اگر کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہورہا؟تو پھر آپ کو یہ دیکھنا ہے

کہ آپ سےغلطی کہاں ہورہی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں آپ کہاں غلطی کر رہی ہیں

جسم کو صحت مند بنانے پر توجہ دیں، خود بخود آضافی وزن کم ہوجائے گا

عام طور پر بہت ذیادہ توانائی والی غذائیں (پروٹین،کارب اور فیٹس)یا کیلوریز پر پابندی لگا کر جسم کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔

یہ چیز ہمیشہ ناامیدی کی طرف لے جاتی ہے،لہٰذا آپ نہایت ہی تھوڑے عرصے اس کی پابندی کرپاتے ہیں

اور وزن میں مزید اضافے کے ساتھ دوبارہ اپنی پرانی عادت پر آجاتے ہیں ۔

اس لئے یہ نہ سوچیں کہ کچھ زبردست ہونے والا ہے۔

کیونکہ جب ایسے نتائج حاصل نہیں ہوتے تو اس کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔

وزن کم کرنے کا صحیح طریقہ سب سے پہلے اچھی صحت کی طرف توجہ دینا ہے۔

جب آپ کی توجہ جسم کو صحت مند بنانے کی طرف ہوگی تو وزن خود بخود کم ہوتا جائے گا ۔

 ورزش میں اعتدال ضروری ہے۔

بہت زیادہ ورزش اور غذا یا کیلوریز کا کم استعمال آپ کے نظام ہضم کو نہایت سست کردیتا ہے۔

جب آپ مناسب مقدار میں کیلوریز نہیں لیتے توآپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہونے لگتا ہے جس سے نظام ہضم

ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے اور دل کی دھڑکن کم ہونے لگتی ہے جس کی وجہ سے

جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ سب باتیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آپ کے جسم کے لئے یہ کیلوریز نا کافی ہیں اور

جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔

آپ کے ڈائٹ پلان میں پروٹین کی کمی

کم پروٹین والا ڈائٹ پلان وزن میں کمی کی رفتار ہلکی کردیتا ہے۔

اس کی کیا وجہ ہے؟جسم میں جگر اور ڈیٹوکس کرنے کی صلاحیت کا دارومدارپروٹین پر ہوتا ہے اور

مضبوط جگر اور گلوکوز ہی تھائرائڈ ہارمونز بنانے کے لئے ضروری ہے۔

اگر آپ زیادہ عرصے تک صحت مند جسم اور وزن میں کمی چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں ہلکا

پروٹین ضرور شامل کرنا ہوگا ۔

شکرکے استعمال میں اعتدال رکھیں

غذا سے شکر کو بالکل ختم کردینے سے ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے ساتھ ہی جسم میں گلائیکوجن جمع رکھنے کی

صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے جو تھائرائیڈ گلینڈ میں تبدیلی کرکے نظام ہضم کو صحیح رکھتا ہے۔

بھوکے نہ رہیں

اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ کھانا چھوڑ کر آپ اپنی کیلوریز کم کر سکتی ہیں تو یہ بات صحیح نہیں وزن کم کرنے

کے لئے کھانا چھوڑنابالکل بے کار بات ہے۔اگر آپ کھانا چھوڑیں گی تو آپ کے اندر کھانے کی خواہش بڑھتی جائے گی۔

دوسرے یہ کی دن میں تھوڑا تھوڑاکئی مرتبہ کھانے سے آپ کا جسم زیادہ بہتر طریقے سے کام کرے گا بہ نسبت

اس کہ آپ دن بھر میں ایک یا دو مرتبہ خوب پیٹ بھر کر کھانا کھائیں۔

اپنی غذا سے تمام فیٹس ختم کردینا

عام خیال ہے کہ فیٹس جسم کو موٹا کرتے ہیں۔

قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے فیٹس (جیسے مکھن،ناریل کا تیل،کریم اور انڈے کی زردی وغیرہ)کا استعمال سالوں سے

کیا جارہا ہے جن سے وزن میں کوئی خاص اضافہ نہیںہوتا۔

جب آپ فیٹس کے بغیر یا کم فیٹس والی چیز کا انتخاب کرتے ہیں تواصل میںآپ زیادہ شکر یا کم پروٹین والی چیز کا انتخاب

کر رہے ہوتے ہیں ۔کیونکہ پروٹین کو فیٹس کے ساتھ ملا کر لیا جاتا ہے ۔اگر آپ کم فیٹس والی غذا کا انتخاب کریں گے تو

آپ کو پیٹ کم بھرا ہوا محسوس ہوگا اور آپ کو مزید کھانے کی خواہش ہوگی جس کی وجہ سے آپ صحیح مقدار میں

فیٹس لینے والے کے مقابلے میں پیٹ بھرنے کے لئے زیادہ کھائیں گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *