آنکھیں

آنکھوں کا حسن بھی نہگداشت چاہتا ہے

489 views

آنکھوں کا حسن بھی نہگداشت چاہتا ہے

 ہماری آنکھیں اور اس کے اطراف کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے، وہیں چہرے کے بنیادی تاثر

میں سب سے پہلا اور گہرا اثر ڈالتی ہے۔

آپ نے یہ بات محسوس کی ہوگی کہ جن لوگوں کی آنکھوں کی اردگرد سیاہ حلقے ہوں، آنکھیں سوجی ہوں یا

سرخ رنگت ہوں، یا اسی طرح کا کوئی معمولی مسئلہ بھی شخصیت کا تاثر تبدیل کردیتا ہے۔

 اپنی شخصیت کوبہتربنانے کے لئے چہرہ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کوبھی توجہ دینا ضروری ہے۔

جس کا ایک آسان حل مارکیٹ میں دستیاب بہت سی آئی کریم دستیاب ہیں۔ جو کہ اتنی بری بھی نہیں ہیں

البتہ اس کے ریورس ایفیکٹ قابل تنقید ہیں۔

یاد رکھیں بڑھتی عمرسب سے پہلے آپ کی آنکھوں ہی سے چھلکتی ہے۔

آنکھوں کوکریم یا آئل کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

یقینا اب آپ کاسوال ہوگاکہ کریم لگاناکیوں ضروری ہے؟ اس کے لئے سب سے پہلے توآپ کویہ جانناضروری ہے

کہ تمام جلد ایک جیسی نہیں ہوتی۔آپ کی جلدجسم کے ہرحصے پرمختلف ہوتی ہے۔ آنکھوں کے اطراف کی  جلد پتلی ہوتی ہے۔

اس حصے میں  بہت چھوٹے چھوٹے پٹھے اورخون کی شریانیں ہوتی ہیں ۔جواس کوزیادہ حساس  بنادیتے ہیں۔

جس کی وجہ سے آنکھوں کے گرد مسائل جیسے آنکھوں کے گردجھریاں،سوجن ،فائن لائن اورحلقے وغیرہ نمودارہونے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد آئل گلینڈ بہت کم ہوتے ہیںجس کی وجہ سے چہرے کے مقابلے میں

آنکھوں کی جلد تیزی سے ڈیہائیڈریٹ ہونے لگتی ہے۔اپنی آنکھوں کے لئے درست کریم کاانتخاب کرکے آپ ان تمام مسائل سے بچ سکتے ہیں ۔

درست آئی کریم کاانتخاب کیسے کیاجائے؟

آئی کریم کے انتخاب اوراستعمال میں بھی تفریق پائی  جاتی ہے۔ ہمارے ہاں کچھ  لوگ

 اسکی افادیت کوتسلیم کرتے  ہیں جبکہ کچھ لوگوں کولگتاہے کہ یہ صرف جلد کی حفاظت کے معمولات

میں ایک غیرضروری اضافہ ہے۔اس کی ضرورت کوآپ اس طرح تسلیم کرسکتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں

کے نچلے حصے کواضافی دیکھ بھال اورنمی کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن کیایہ ضروری ہے کہ آنکھوں

کی کریم کااستعمال کیاجائے؟

یادرکھیں جلد کی حفاظت اوردیکھ بھال ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے آپ کی جلدسالہاسال جواں نظرآسکتی ہے۔

آئی کریم کے انتخاب میں ا س بات کومدنظررکھیں کہ اس میں SPF کی مناسب مقدارشامل ہواور یہ آپ کی جلد کی قسم اورمسائل کے مطابق ہو۔اگرآپ درست آئی کریم

کاانتخاب

کریں گے تواس کے استعمال سے آپ کوواضح فرق نظرآئے گا۔ہمارے ہاں مسئلہ یہ آتاہے کہ یہاں بہت سی

آئی کریم دستیاب ہیںجن پرلوگوں کوگمراہ کرنے کے لئے لیبل پرکچھ بھی درج کرکے فروخت کیاجاتا ہے۔

یقین جانیں وہ کریم صرف موئسچرائزرکے علاوہ اورکچھ نہیں ہیں۔

اگرآپ اس بات کوجانناچاہتے ہیں کہ آپ جوآئی کریم استعمال کرتے ہیں وہ صحیح ہے یانہیں تواس کے اجزاء کی

فہرست کاجائزہ لیں۔اس سے آپ جان پائیں گے کہ آپ کوکس قسم کی کریم کی تلاش ہے اورلازماًآپ اگلی دفعہ

آئی کریم کے انتخا ب میں احتیاط برتیں گے۔

 خشک جلد کے لئے آنکھوں کی حفاظت

یہ بات آپ کوپہلے ہی بتائی جاچکی ہے کہ چہرے کے مقابلے میں آنکھوں کی جلد حساس ہوتی ہے اوراس کے

خشک ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اگرآپ کومحسوس ہوتاہے کہ آپ کی آنکھوں کی جلد نازک اورخشک ہورہی ہے۔

تویہی وہ وقت ہے جب آپ کی آنکھوں کوکریم کی ضرورت ہے تاکہ اسے اضافی نمی اوراینٹی ایجنگ خصوصیات

فراہم کی جاسکے۔اس کریم  میں موجود اجزاء جیسے شیاء بٹر،فلاورویکس،جوجوبااوردیگرآئل آپ کی جلد

کوغذائیت فراہم کرتے ہیںیہی آنکھوں کی جلد کی نمی اورخوبصورتی کارازہے۔

فائن لائنز کے لئے

یہ آنکھوں کی جلد کے متعلق آنے والی شکایات میں سے ایک ہے۔اس کے پیچھے ہمارا غیرذمہ دارانہ رویہ بھی ہوتاہے

جیسے نظرکی کمزوری ہو توچشمہ نہ لگانا، سگریٹ نوشی کوترک نہ کرنا  اورچہرے کے اتارچڑھاؤ وغیرہ۔ یہاں

تک کہ آنکھ مارنا اورجھپکانابھی آپ کی عمرپراثرانداز ہوسکتاہے۔یہ چند عوامل ایسے  ہیں جوگوشہ چشم پرشکن

کاباعث بنتے ہیں۔ان سے بچاؤ کے  لئے ریشنل بہترین جز ہے۔ ا سکے علاوہ آئی کریم میں موجود  گلیسرین،ہایالورانک

ایسڈاوروٹامن ای بھی جلد کی نمی کو برقراررکھتے ہیں۔

حلقوں کے لئے

آنکھوں کے اطراف میں رنگت گہری ہونا موروثی بھی ہوسکتاہے۔ اس کے علاوہ حلقے کشیدہ طرز

زندگی،سگریٹ نوشی، دھوپ کی شدت اوراچانک وزن میں کمی کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔

کیفین جہاں زندگی میں  روشنی لاتی ہے  وہیں یہ حلقوں کاخاتمہ بھی کرسکتی ہے۔اگر اسے جلد کی

اوپری سطح پربھی لگایاجائے تویہ حیرت انگیزطورپرکام کرتی ہے ۔ یہ آنکھوں کے اندرونی حصے

میں خون کے بہاؤ کوفروغ دیتی ہے اورحلقوںکودورکرنے کے لئے توانائی فراہم کرتی ہے۔حلقوں کے

لئے لی جانے والی آئی کریم میںوٹامن سی اورکے،لیکورش اورکوجک ایسڈ ضرورہوناچاہئے۔

سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے

آنکھوں کے گردسوجن سیال جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ سوجن سائنس کے مسائل،موسم سے ہونے

والی الرجی، نیندکی کمی، شراب نوشی یاپھرعمرمیں اضافہ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ آنکھوں کے اطراف

سیال جمع ہونے کے باعث اردگرد کے پٹھوں میں سوجن ہوجاتی ہے۔اس کے لئے آپ کوجوآئی کریم درکار ہوتی ہے

اس میں کیفین یاکولنگ کوکمبرکی ضرورت ہوتی ہے ۔جس سے سوجن کوکم کرنے میں مددمل سکتی ہے۔

بڑھتی عمرکے اثرات

اگرآپ علاج کی ضرورت محسوس نہیں کرتے لیکن بڑھتی عمرکے اثرات کوچھپاناچاہتے ہیں توآئی کریم کا

استعمال کریں تاکہ ان تمام مسائل سے بچ سکیں۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس،وٹامن سی اورای اوردیگراجزاء

آنکھوں کے گرد آنے والی شکنوں کادفاع کرکے اس حصے کی حفاظت اورچمک کویقینی بناتے ہیں۔

اضافی تجاویز اورتکنیکس

اپنی آئی کریم کوفرج میں رکھیں۔اضافی ٹھنڈک سے آپ کی تھکن زدہ آنکھوںکوسکون محسوس ہوگا۔

اورآنکھوں کی سوجن کوکم کرنے میں مددملے گی۔

میک اپ سے پہلے آئی کریم کااستعمال کریں اس سے آنکھوں کے گرد موجود فائن لائنزمیں کمی واقع ہوگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *