جلد

سردیوں می جلد کی حفاظت اتنی مشکل بھی نہیں ۔ ۔

69 views

سردیوں می جلد کی حفاظت اتنی مشکل بھی نہیں ۔ ۔

موسم کے اثرات سب سے پہلے ہماری جلد اور خاص کر چہرے کی جلد کومتاثر کرتی ہیں،عام طور پر

گرمیوں میں جلد کی چکنائی واضح طور پر نظر آتی ہے اور عموما صرف صفائی رکھنے یعنی دن میں دو

چار بار دھو لینے سے ہی جلد ٹھیک نظر آتی ہے۔  سردی میں خشک ہوائیں جلد کی زائد چکنائی کو ختم

کردیتی ہیں تو ایسے میں جلد کا کچھ زیادہ خیال رکھنا ضروری ہے ۔

سردیوں میں جلد کی حفاظت

ہم نے ذیل میں کچھ آسان طریقےدیئے ہیں جن کے ذریعے آپ بھی اپنی جلد کو نمی اور قدرتی چمک

دے سکتی ہیں۔

موائسچرائزر کا استعمال

 سردیوں میں جب بھی ہاتھ منہ دھوئیںموائسچرائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد کی چکنائی متوازن رہے ۔

اس کے علاوہ بیوٹی پروڈکٹس میں وٹامن ای کی موجودگی بھی چکنی جلد کے لئے نہایت مفید ہے۔

جلد کو صاف رکھیں

پابندی کے ساتھ جلد کی صفائی اورایکس فولیٹ کرنے سے جلد ایک جیسی رہتی ہے۔جلد کو ایکس فولیٹ کرنے

کے لئے وٹامن ای والا دانے دار جیل استعمال کریں ۔ہفتے میں دو مرتبہ لگانے سے بہترین نتائج حاصل ہوںگے ۔

پیٹرولیئم جیلی بھی مفید ہو سکتی ہے

چہرے اور ہونٹوں پر لگانے کے لئے پیٹرولیئم جیلی اور میڈیکیٹڈ یا ہربل لپ بام استعمال کریں ۔

ٹی ٹری آئل

سردیوں میں زیادہ تر لوگ تیز گرم پانی سے نہاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔

جبکہ نیم گرم پانی میں اگر ٹی ٹری آئل کے چند قطرے شامل کرکے نہایا جائے تو جلد کی نمی برقرار رہنے کے

ساتھ جلد زیادہ نرم وملائم رہے گی۔

سردیوں میں بھی زیادہ پانی پیئیں

سردی میں بھی روزانہ ۸ سے ۱۰ گلاس پانی پیئیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے اور ٹوکسن اور

بیکٹیریا بھی مساموں سے باہر نکل جائیں۔

موائسچرائزر والی اشیاء استعمال کریں

جسم کو دھونے کے لئے صابن کے بجائے باڈی واش کا استعمال کریں ۔اگر آپ صابن استعمال کرنا چاہتے ہیں

تو ایسے صابن کا انتخاب کریں جس میں موائسچرائزر موجود ہو۔جسم کو دھونے کے لئے گلیسرین اور قدرتی تیل

والا صابن استعمال کریں جبکہ چہرے کے لئے آئل فری فیس واش کا استعمال کریں۔

موسم کوئی بھی ہو جلد کی صفائی اور موائسچرائزنگ ضروری ہوتی ہے۔ سردی ہو یا گرمی اپنی جلد کی صحیح

طرح حفاظت کریں تاکہ آپ کی جلدکی خوبصورتی ہر موسم میں برقرار رہے۔

یاد رکھیں یہ جان لیں کہ آپ کی جلد کی ساخت کیا ہے اور اسی کے مطابق اسکی نہگداشت کریں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *