ایران میں فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ

ایران میں فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ

28 views

ایران کے وسطی شہر کاراج کے نزدیک  ایک فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کرغزستان سے آنے والا فوجی کارگو طیارہ بوئنگ707 موسمی خرابی کے سبب

 ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کرنے سے پہلے ہی باڑ سے ٹکرا گیا اور گرتے ہی آگ پکڑ لی۔

طیارے میں 16 افراد سوار تھے جب کہ فلائیٹ انجینئر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں  امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا۔

ایران کی سول ایوی ایشن ایجنسی کے ترجمان رضا جعفرزادہ نے مقامی پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ طیارے نے گرتے ہی آگ پکڑ لی تھی۔

مقامی پریس ایجنسی کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا تھا جس کے سبب کارگو جہاز آبادی اور ایئرپورٹ کے درمیان دیوار سے جا ٹکرایا

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ کرغستان سے گوشت لا رہا تھا اور اسے فتح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *