ایون فیلڈریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

ایون فیلڈریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، فواد چوہدری

3 views

 وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل خارج ہونے پر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے

ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکارہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،

نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے، (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی سے متعلق نیب کی اپیل خارج کردی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *