بدترین بیٹنگ ،بدترین باؤلنگ اور بدترین فیلڈنگ  جنوبی افریقا کا  پاکستان کے خلاف کلین سویپ

بدترین بیٹنگ ،بدترین باؤلنگ اور بدترین فیلڈنگ جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

8 views

بدترین بیٹنگ ،بدترین باؤلنگ اور بدترین فیلڈنگ گرین شرٹس  چاروں خانے چت جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 381 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار رہی۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے

جس کے بعد آنے والے کپتان سرفراز احمد بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

اسد شفیق نے پروٹیز بولروں کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی

لیکن وہ بھی 179 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

جبکہ  امام الحق نے 35 اور حسن علی نے 22 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا اور اولیویئر نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیل اسٹین 2 اور فلینڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو 67 رنز کا آغاز فراہم کیا

امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

 

 

 

یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *