دوسرا منی بجٹ:  150 ارب سے زائد ٹیکس لگائے جائینگے

دوسرا منی بجٹ: 150 ارب سے زائد ٹیکس لگائے جائینگے

126 views

وفاقی حکومت نے  پانچ ماہ میں دوسرا منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا ، 150 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس اقدامات کی تجویز

تفصیلات کے مطابق  دوسرے منی بجٹ میں 150 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اقدامات کی تجویز ہے

جس کے باعث  پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے

جبکہ موبائل فون اور امپورٹڈ گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہوں گی

ایف بی آر ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ڈیوٹی بھی بڑھا دی جائے گی

جبکہ امپورٹڈ لیدر جیکٹس، کوٹ، بیلٹ اور خواتین کے پرس بھی مہنگے ہو ں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں نان فائلرز کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، ان کے لیے ٹیکسوں کی شرح بڑھائی جا سکتی ہے۔

اس بات کا امکان بھی ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا

اس مہنگائی بم کی آمد سے پہلے  عوام نے سر پکڑ لیے ہیں

جبکہ عوام  کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی تو انہیں بہت بھاری پڑ رہی ہے

تاہم  بعض افراد منی بجٹ کو بیرونی قرض لینے بہتر سمجھتے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *