پی ٹی اے کا موبائل فونز آن لائن رجسٹر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا موبائل فونز آن لائن رجسٹر کرنے کا فیصلہ

18 views

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب گھر بیٹھ کر بھی اپنے موبائل فونز رجسٹر کرا سکتے ہیں

ذرائع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے صارفین اب گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن کروا سکیں گے

کیونکہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا

جس کے بعد ائرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن بھول جانے والوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا

اور وہ گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔

 آئندہ چند روز میں آن لائن سسٹم تیار کر لیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے تمام بڑے ائرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کے لیے اپنے کاؤنٹر قائم کررکھے ہیں

جبکہ ایک صارف کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پانچ موبائل فونز لانے کی اجازت ہے

جب کہ بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کو ایک فون پر کسٹم کی آزادی حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *