کینو

مالٹا، نارنجی، کینو،سردیوں کے پھل، ان سے پورا فائدہ اٹھائیں۔

1190 views

مالٹا، نارنجی، کینو،سردیوں کے پھل، ان سے پورا فائدہ اٹھائیں۔

جاڑا جیسے ہی دھوم مچاتے آتا ہے نت نئے رنگ برنگے پھل سبزیوں کی بہاریں بھی اپنے سنگ لاتا

ہے، جو اس موسم کے لحاظ سے جسم  کی غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں۔

خاص کر بیماریوں کے خلاف تحفظ دیتی ہیں اور ضروری وٹامن اور منرلز آنے والے پورے سال کے

لئے اسٹور ہوجاتے ہیں۔

اس موسم کی عظیم سوغات مالٹا، نارنجی، کینو، فروانی سے پائے جاتے ہیں اور لوگ بے حد شوق سے

اس کا استعمال کرتے ہیں،مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ اس موسم میں لوگ سٹرس فروٹ کھاتے ہوئے ہچکچاتے

ہیں کہ ان کی کٹھاس کہیں بیماری کا سبب نہ بن جائے۔

دیکھنے میں آیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں نزلہ کھانسی بخار جیسے امراض عام ہو جاتے ہیں جس کی ایک

بڑی وجہ جسم میں سردیوں کے سبب وٹامن سی کی کمی ہوجانا ہے۔ وٹامن کی کمی پورا کرنے کا خزانہ یہ

سٹرس فروٹ ہیں جو بیماریوں کے خلاف قوت بھی دیتے ہیں۔

ایسے وقت میں اکثر بچوں، نوجوانوں یا بڑے بوڑھوں کے چہرے زرد دکھائی دیتے ہیں، جس کی ایک وجہ

خون کی کمی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالہ سے کی تحقیق کے مطابق جن لوگوں میں خون کی کمی ہو، ان کو

مالٹا کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس پھل میں قدرت نے خون پیدا کرنے کی صلاحیت رکھی ہے۔

اترج جس کو عام طور پر سنگترہ کہا جاتا ہے ایک موسمی پھل ہے جو کے دنیا بھر میں مشہور ہے یہ ایک

ایسا پھل ہے جس کی متعدد اقسام دنیا پھر میں پائی جاتی ہیں ۔اس کی پہچان جہاں اپنے ذائقے کی وجہ سے

ہے وہیں اس کی خوشبو بھی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے ۔

ان کی جن اقسام کو اپنے ذائقے کے حوالے سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان میں پاکستان کی حیثیت درجہ اول کی ہے ۔

اس کی مختلف اقسام میں موسمبی ،کینو۔مالٹا ۔سنگترہ وغیرہ شامل ہیں۔ اترج اپنے افعال کے اعتبار سے ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔

بھوک بڑھاتا ہے ۔ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔تیزابیت کو دور کرتا ہے ۔بہت زیادہ گرم غذائوں کے

استعمال سے ہونے والی الرجی کو دور کرتا ہے ۔معدہ کی بڑھی ہو ئی حرارت کو کم کر کے معتدل بناتا ہے ۔

منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے ۔قبض کو رفع کرتا ہے ۔ کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی کو دور کر کے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔

ان کا استعمال بخار کی شدت کو کم کرتا ہے ۔اس کے چھلکے بطور ابٹن استعمال کرنے سے چہرے کی جلد کو

میل کچیل سے صاف کرتا ہے۔ مہاسے دور کرتا ہے ۔اس کا جوس استعمال کرنے سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے

اور یہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔جو بچے دن بدن کمزور ہوتے جاتے ہیں اور سوکھ کر کانٹا ہو جاتے ہیں اگر

ایسے بچوں کو اترج کا جوس استعمال کرایا جاے تو وہ جلد ہی صحت مند اور توانا ہو جاتے ہیں ۔وہ خواتین جو کہ

جگر کی خرابی کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوتی ہیں جلد سانس پھول جاتا ہے سیڑھیاں چڑھنا انتہائی دشوار

ہو تا ہے انھیں چاہئے کہ سنترہ کا رس اپنی زندگی میں شامل کریں اور صحت مندزندگی گزاریں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *