ہنگو اور لاہور میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

ہنگو اور لاہور میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

8 views

ہنگو اور لاہور میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

 انسداد پولیو بابر بن عطا نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے بابر بن عطا نے تصدیق کی کہ خیبرپختونخواہ کے علاقے

ہنگو میں چار ماہ کی بچی اور لاہور کے علاقے شالیمار ٹاؤن کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اُن کا کہنا تھاکہ رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد اب تک چار ہوچکی، وزیر صحت پنجاب کو

کیس کے حوالے سے آگاہ کردیا، جلد لاہور کا دورہ کر کے تحقیقات کروں گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ لاہور کے تفصیلی دورے میں پولیو کیسز کے حوالے سے

مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں گے، غفلت کے مرتکب پولیو رضاکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی جلد وضح کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ادارہ صحت پولیو لیبارٹری نے بنوں کے 2 سالہ اور ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے

میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ مختلف شہروں کے سیوریج سے نمونے دسمبر 2018 میں لیے گئے تھے جن کے نتائج کچھ روز

قبل جاری کیے گئے۔ نتائج کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

کراچی کے علاقے گڈاپ اور کورنگی جبکہ پشین، قلعہ عبد اللہ اور بنوں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *