راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ہم ہمیشہ اپنے بالوں کو گھنا صحت مند اور خوبصورت بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور اس کوشش میں اچھے خاصے پیسے بھی خرچ ہوجاتے ہیں۔
ہم کبھی کوئی کریم استعمال کر لیتے ہیں، کوئی نسخہ استعمال کرلیتے ہیں جس میں کافی پیسے بھی لگ جاتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کم پیسوں میں بالوں کو لمبا، گھنا اور چمکدار کیسے کیا جائے۔۰
اس کے لئے آپکو ادھر ادھر بھٹکنے کی ضرورت نہیں۔ جو چیزیں آپ کے بالوں کی خوبصورت نشوونما کرسکتی ہیں
وہ خوش قسمتی سے آپ کے اپنے کچن میں ہی موجود ہوتی ہے۔ جن سے آپ کا ہر دم واسطہ پڑتا رہتا ہے۔
یہ بیک وقت انتہائی سستے بھی ہیں اورانتہائی موثر بھی۔
شہد بالوں میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لئے ہمیشہ سے ایک کامیاب ترین اور موثر شے رہی ہے۔
اس میں بڑی مقدار میں وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں۔
آپکی جلد اور بالوں کے لئے انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ شہد اعلی درجے کا موئسچرائزر اور کنڈیشنر بھی ہے۔
دو چائے کے چمچے شہد میں تازہ لیموں نچوڑیں اور تھوڑا سا پانی لے کر خوب ملالیں اور شیمپو کرنے کے بعد سیدھے سیدھے اس مکسچر کو اپنے بالوں میں لگالیں
اور کم از کم دو منٹ تک یوں ہی چھوڑدیں۔ اس کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔ پھر معمول کے مطابق خشک کرلیں۔
یہ نسخہ آپ کے بالوں کو ہمیشہ سے کہیں زیادہ بلکہ چہد ایسا چمکیلا بنا دے گا۔
ایک چوتھائی کپ شہد میں ایک چوتھائی کپ زیتون کا تیل شامل کرلیں۔ اور پھر اس مکسچر کو خوب اچھی طرح بالوں اور کھوپڑی کی جلد پر لگائیں
اور اس طرح مناسب انداز میں متواتر مالش کریں کہ اس کے اثرات بالوں کی جڑوں اور جلد تک پہنچ جائیں۔
اس کے بعد سر پر ایک شاور کیپ پہن لیں اور تیس منٹ اس کو یوں ہی رہنے دیں تاکہ خوب اچھی طرح جذب ہوجائیں۔
اس کے بعد معمول کے مطابق بالوں کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں۔
یہ زبردست کنڈیشنر آپ کے مرجھائے ہوئے خشک اور تباہ ہوتے ہوئے بالوں کے لئے بے مثال ہے۔
روغن زیتون میں بھی بے شمار کرشماتی خوبیاں ہیں۔ یہ ایک ایسا روغن ہے کو کسی بھی عنصر کو شفا دے سکتا ہے۔
ایک چمچہ شہد میں دو چمچے زیتون کا تیل ملا کر دونوں کو انڈے کی زردی میں خوب اچھی طرح پھنٹ لیں۔
اس کے بعد خوب اچھی طرح بالوں پر لگائیں۔ آدھ گھنٹے کے لئے شاور کیپ پہن لیں ۔
پھر بالوں کو معمول کے مطابق دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں
یہ آپ کے مرجھائے ہوئے بالوں کے لئے ایک بے مثال نسخہ ہے۔
اگر آپ اس نسخے پر عمل کرنے سے پہلے اپنے بالوں پر کنڈیشنر استعمال کرنا چاہیں تو اس کے فوائد حیرت انگیز ہوں گے۔
یہ کنڈیشنر آپ کے بالوں میں ایک نئی جان ڈال دے گا
ایک ٹیبل اسپون دہی میں ایک ٹیبل اسپون شہد اور ایک انڈا ان تینوں کو خوب اچھی طرح ایک پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں۔
اس کے بعد بالوں میں لگالیں اور تیس منٹ تک یوں ہی رہنے دیں۔
اس کے بعد معمول کے مطابق شیمپو کر کے بالوں کو دھو ڈالیں آپکے بال انتہائی خوبصورت اور ریشمی ہوجائیں گے ۔
آب جو یا جو کا پانی مرجھائے ہوئے بالوں کے لیے حیرت انگیز تاثیر رکھتا ہے۔
یہ آپ کے بالوں کو بے پناہ چمک دے سکتا ہے۔ اس میں شامل اجزا آپ کے بالوں کی جڑوں میں اثر کر کے انہیں توانا کر دیتے ہیں۔
شیمپو کرنے کے بعد اپنےبالوں میں تقریبا دو سے تین کپ آب جو لگالیں اور کم از کم دو سے تین منٹ تک اسے اپنے بالوں میں جذب ہوجانے دیں۔
اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
#Pakistan mein 9 aur 10 #Muharram ko riwayati tor par gharon mein HALEEM tyar kiya jata hai.
Mazeed Jaaniye … twitter.com/i/web/status/15555…
Qaum ko apna 75wa #JashneAzadi Mubarak ho Yehi Dua hai kay Pakistan tarraqi khushhali ka safar tay karta rahay aur… twitter.com/i/web/status/15555…
#Kashmir ki khususi haisiyat ko khtam huay teen saal mukamal hogaye hein 5 August ko Youme Istehsale #Kashmir mana… twitter.com/i/web/status/15554…
#Drones na sirf fauji maqasid kay liye istemal kiye jatay hein balkay inko imdadi kamon aur photography mein bhi is… twitter.com/i/web/status/15554…
Pakistani squad announced Pakistan today announced its 16-player roster for the ICC Men's Cricket World Cup Super… twitter.com/i/web/status/15551…
Your email address will not be published. Required fields are marked *