بھارتی میڈیا کا ایک اور دعویٰ غلط: مسعود اظہر کے انتقال کی خبر جھوٹ نکلی

43 views

بھارتی میڈیا کا ایک اور دعویٰ غلط نکلا، کالعدم جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کے انتقال کی خبر جھوٹ نکلی۔ 

بھارتی میڈیا نے پاکستان میں کالعدم جماعت جیش محمد کے امیر مولانا مسعود اظہر کےانتقال کی خبریں چلادی ہیں

 جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا انتقال 2 مارچ کو ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے مولانا مسعود اظہر کی موت کی وجہ ایئراسٹرائیک قرار دی جب کہ بعض میڈیا گروپس نے جگر کے کینسر کے باعث ان کے انتقال کی خبر نشر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی یہ خبر بھی جھوٹ کا پلندہ نکلی اور قریبی ذرائع نے مسعود اظہر کے اہل خانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایوان میں مولانا مسعود اظہر سےمتعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسعود اظہر پاکستان میں ہیں اور بہت بیمار ہیں

، گھر سے نہیں نکل سکتے، اگر بھارت مسعود اظہر سے متعلق شواہد دیتا ہے

جو پاکستان کی عدالتوں کو قبول ہوں، تو ہم سے شیئر کرے، ہم عوام اور عدالت کو قائل کریں گے، ہمیں قانونی عمل کو مطمئن کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں غاصب بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد سے ہی

منظم انداز میں نریندر مودی کے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے اور مسلسل من گھڑت خبریں نشر کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *