خواتین کیلئے 10بدترین ممالک، بھارت کا پہلا نمبر

خواتین کیلئے 10بدترین ممالک، بھارت کا پہلا نمبر

30 views

 خواتین کیلئے 10 بدترین ممالک میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان چھٹے نمبرپر۔

  خواتین کے بارے میں تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن کے  سروے کے مطابق بھارت ٹاپ کرگیا ہے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کو سب سے زیادہ جنسی زیادتی کا سامنا بھارت میں کرنا پڑتا ہے

یہی وجہ ہے کہ بھارت کو ریپ کیپٹل بھی کہا جاتا ہے جبکہ خواتین سے بیگار لینے میں بھی بھارت پہلی پوزیشن پر ہے

یعنی خواتین کو غلام بنا کر بغیر معاوضہ ادا کیے ان سے کام کرایا جاتا ہے ۔طویل عرصے سے جنگ کا شکار افغانستان میں خواتین کو صنفی امتیاز کا سامنا ہے۔

جنگ زدہ شام میں خواتین کو صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ انہیں جسمانی اور جنسی تشدد کا سامنا ہے

جبکہ فلاحی اداروں کی جانب سے امداد کی فراہمی کے بدلے میں بھی جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

 

چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں پرسعودی عرب جبکہ چھٹے نمبر پر پاکستان ہے

ساتویں نمبر پر کانگو، آٹھویں نمبر پر یمن، نویں نمبر پر نائیجیریا جبکہ 10 ویں نمبر پر امریکہ ہے۔

امریکا کے بارے میں سروے میں کہا گیا ہے کہ یہاں خواتین کو جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے ۔

کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ جنسی تشدد کے واقعات میں متاثرین کو انصاف ملنا بھی مشکل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *