بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی

5 views

نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خود کشی کرلی۔

تفصیلات  کے مطابق نیب نے گزشتہ روز ہی سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی

منظوری دی تھی تاہم آج اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو کے علاقے سے بریگیڈئیر اسد منیر کی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد منیر کی لاش نجی فلیٹ سے ملی جو پنکھے سے جھول رہی تھی

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا تاہم اسد منیرکے بھائی نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا

جس پر لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اسد منیر نے خودکشی کی اور اب ان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *