شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے

شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے

6 views

 وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایل این جی کیس میں تمام ثبوت نیب کو پیش کردیے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کو ہفتے کو طلب کیا تھا

وزیرریلوے نے نیب راولپنڈی میں ایل این جی کیس میں ثبوت نیب کو پیش کردیے

جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد نیب کو پیش کردیے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب کو تمام شواہد دیدیئے ہیں ان کی تمام جائیدادیں باہر ہیں، وہی ثبوت جو سپریم کورٹ میں دیئےانہیں دیئے ہیں

جب کہ شاہد خاقان عباسی کو پہلے چیلنج دیا تھا کہ آجائیں، بجلی گیس اس لیے مہنگی ہوئی کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو نوچا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ٹرمینل ون کا ٹھیکہ 2 لاکھ 72 ہزارروپے یومیہ پردیا گیا

دوسرا ٹھیکہ اقبال زیڈ احمد کو مہنگے داموں دیا گیا، 13 عشاریہ 37 فیصد سلیب پر ایک ٹھیکہ دیا دوسرا 11 عشاریہ 62 پر دیا گیا

انہوں نے 3 یا 4 کروڑ ڈالر حسن داؤد کو روزانہ کی بنیاد پر دینا تھے، جاسم کے بھائی کی بھی ایک کمپنی تھی

                 پاکستان سے پی ایس او ہے، یہ وہی جاسم ہے جس کاقطری خط نواز شریف نے سپریم کورٹ میں دیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *