لگتا ہے ڈی ایچ اے حکومت کے اندر حکومت ہے، سپریم کورٹ

لگتا ہے ڈی ایچ اے حکومت کے اندر حکومت ہے، سپریم کورٹ

3 views

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ڈی ایچ اے آڈٹ نہ کروا کر توہین عدالت کررہا ہے لگتا ہے کہ وہ حکومت کے اندر حکومت ہے۔

سپریم کورٹ میں ڈی ایچ اے کراچی کے آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ڈی ایچ اے کے

آڈٹ کا حکم دیا تھا، آڈٹ نہ کروا کرڈی ایچ اے توہین عدالت کررہا ہے۔

جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ ڈی ایچ اے کوآڈٹ میں مسئلہ کیا ہے، کیا عدالت حکومت کو قانون پڑھائے گی؟، حکومت لکھ کر دیدے کہ اسے قانون سمجھ نہیں آتا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا عدالت حکومت کی متبادل ہے؟، ہر کام اور حکم عدالت کو ہی کیوں دینا پڑتا ہے؟

کیا حکومت سپریم کورٹ کے حوالے کر دی گئی ہے؟، لگتا ہے ڈی ایچ اے حکومت کے اندر حکومت ہے۔

ڈی ایچ اے وکیل نے تیاری کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *