پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو کروڑوں کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو کروڑوں کا نقصان

6 views

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 16 مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوگیا۔

بھارت سے کشیدگی کے باعث 27 فروری سے پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا

جس کے نتیجے میں 400 پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان کے رُوٹ میں تبدیلی کردی گئی لیکن اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ایئرلائن کو ہوا

بھارت سے براستہ پاکستان ہفتے میں 66 پروازیں یورپ اور 33 پروازیں امریکا کے لیے جاتی ہیں،

جو یا تو منسوخ کردی گئیں یا ان کے رُوٹ میں تبدیلی کردی گئی جس سے بھارتی ایئرلائن کو مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔

امریکا اور یورپی ممالک میں جانے کے لیے بھارتی طیاروں کو پہلے جنوبی گجرات اور بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے

جبکہ ری فیول کےلیے شارجہ اور ویانا میں لینڈ کرنا پڑتا ہے جس سے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

بھاری نقصان کو مزید اُٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کرائے میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے،

تاہم بھارتی سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کے کرایوں میں اضافے کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی جہاز ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *