مشال قتل کیس: اے ٹی سی نے فیصلہ سنا دیا، 2 ملزمان کو عمر قید

75 views

 انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس کے 4 ملزمان کا فیصلہ سناتے ہوئے دو کو عمر قید اور دو کو بری کردیا۔

 عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قتل کیس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسلر عارف خان اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزا سنا دی

جب کہ ملزم صابر مایار اور اظہار جونی کو بری کردیا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ 16 مارچ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر کیس کا فیصلہ موخر کیا گیا تھا۔

کیس میں مشال کے والد سمیت 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ ستمبر 2018 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں ملوث 4 ملزمان اسد کاٹلنگ

صابر مایار، عارف خان مردانوی اور اظہار اللہ پر فرد جرم عائد کی تھی۔

مشال قتل میں پہلا فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت ابیٹ آباد نے 7 فروری 2018 کو دیا تھا۔ کیس کی سماعت ہری پور جیل میں ہوئی تھی۔

عدالت نے 58 میں سے 31 ملزمان کو مجرم ٹھہرایا تھا جبکہ 26 کو بری کیا تھا۔

عدالت نے مجرم عمران علی کو سزائے موت، 5 کو عمر قید اور 25 دیگر مجرمان کو 3 برس قید سنائی تھی۔

اے ٹی سی نے ہری پور جیل میں مقدمے کی سماعت کے دوران 26 افراد کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ ابیٹ آباد بینج نے تین تین سال قید کی سزا والے 25 مجرمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

کیس کے دوران مشال خان کے والد اور 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیےگئے۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں 13 اپریل 2017 کو جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔

ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج فضل سبحان نے 27 جنوری 2018 کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت

جبکہ 5 کو عمر قید اور دیگر 26 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *