وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون، کرائسٹ چرچ واقعے پر اقدامات کو سراہا

وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون، کرائسٹ چرچ واقعے پر اقدامات کو سراہا

5 views

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کیا اور کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے گفتگو میں حملے کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے اقدامات کو سراہا اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے جذبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اقدامات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، پاکستان کا دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے پاکستانیوں بالخصوص نعیم راشد کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ

نیوزی لینڈ مسلم کمیونٹی کو آزادی اور تحفظ کا یقین دلاتا ہے

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے پر پورا ملک صدمے میں تھا تاہم واقعے کے فوری بعد ملک میں اسلحہ پر پابندی عائد کی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعے مساجد پر حملے میں 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے،

اس واقعے کی پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *