پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز، آسٹریلوی ٹیم کو ٖفٹنس کے مسائل

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز، آسٹریلوی ٹیم کو ٖفٹنس کے مسائل

16 views

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی، لیکن ون ڈے سیریز سے قبل آسڑیلوی ٹیم کو ٖفٹنس کے مسائل درپیش ہے

پاکستان وقت کے مطابق میچ کل شام 4  بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،

جبکہ ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور آفیشل شرکت کریں گے۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل

پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب اہم ترین اسپنر خیال کیے جانے والے ناتھن لیون گیسٹرو کا شکار ہیں اور جلد صحت یابی کے کوشاں ہیں،

تاہم گلین میکسویل بیماری کے سبب پریکٹس کے لئے  میدان میں نہیں آئے،پیسر پیٹ کمنز بھی پہلے روز پریکٹس میں شامل نہیں تھے،

مینجمنٹ نے انہیں جم ٹریننگ تک محدود رکھا تاہم وہ بدھ کو نیٹ میں بولنگ کرتے نظر آئے،

امکان یہی ہے کہ انھیں سیریز کے دوران کسی موقع پر آرام دیا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جب کہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل،

حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *