چیف جسٹس کا بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس

چیف جسٹس کا بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا نوٹس

3 views

چیف جسٹس پاکستان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات  کےمطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سابق ممبر سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خودکشی کے حوالے سے انہیں لکھے گئے ایک مبینہ خط پر نوٹس لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نیب سے اسد منیر کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہےکہ بریگیڈیئر (ر) اسد قریشی کی لاش 15 مارچ کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔

اسد منیر کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری تھیں اور ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *