کراچی کی عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کی عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

4 views

 گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے

جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں،  ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے

عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل موقع پر پہنچ گئی

ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فوری آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیےگئے اور ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا گیا۔

پولیس نے عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد عمارت سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے

پولیس کے مطابق نور ٹریڈ سینٹر 12 منزلہ عمارت ہے اور پوری عمارت کمرشل ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہے اور ضروری ہدایات بھی جاری کردیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *