آئی ایس پی آر کا  پہلا تھری ڈی گیم ریلیز

آئی ایس پی آر کا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز

67 views

 آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس ‘‘ریلیز کردیا 

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس ‘‘ نامی گیم ایک آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ہے

جس میں کھلاڑی بری فوج، فضائیہ، بحریہ، کمانڈوز یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن جاتا ہے

اور فرسٹ پرسن شوٹر کی طرح اپنے مشن انجام دیتا ہے۔

درجہ بہ درجہ آگے بڑھنے والے اس دلچسپ گیم میں کئی مشن ہیں جن میں کھیلنے والا خود کو محاذ پر آگے پاتا ہے

 

 

جبکہ  دہشت گردوں کی انجانی جگہ پر عین فوجی ہتھیاروں سے اپنے مشن کی تکمیل کرتا ہے۔

 

گلورئیس ریزولو میں ڈرون، یو اے وی، اسالٹ رائفلیں، گن، شاٹ گن اور کئی طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے آپشن موجود ہیں۔

 

 

اس گیم کو اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، پروفیشنل گیمرز نے اس گیم کو بہت سراہا ہے

اس کا پس منظر عین اسی طرح بنایا گیا ہے جس طرح ہماری افواج کو خصوصاً قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے درمیان واقعات پیش آئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *