رحمتوں کی رات شب معراج عقیدت کے ساتھ آج ملک بھر میں منائی جائے گی۔

رحمتوں کی رات شب معراج عقیدت کے ساتھ آج ملک بھر میں منائی جائے گی۔

98 views

ملک بھر میں شب معراج آج بدھ کی شب نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔

یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا، جب حضرت جبریلؑ براق لے کر نبی آخرالزماں ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے

اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول، آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے

اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے

ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔

آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔

ستائیس رجب کی مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں

ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں علماء کرام معجزہ

معراج شریف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر مختلف اجتماعات میں

ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

شب معراج پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے

جب کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مساجد اور محفلوں کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

آج کی رات علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *