pizzzzza

وہ کون سا پیزا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہے

116 views

پیزا ویسے تو بے حد مزیدار ہوتا ہے البتہ اس میں شامل چکنائی اور تلی ہوئی اشیا جسم کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں، تاہم اب ایسا پیزا تیار کرلیا گیا جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

یہ پیزا معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے

اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا کرسٹ پھول گوبھی سے بنایا گیا ہے۔

معروف امریکی فوڈ کمپنی کرافٹ ہنز نے یہ پیزا اوپرا ونفرے کی فرمائش پر تیار کیا ہے۔

اس میں کسی قسم کے مصنوعی ذائقے یا رنگ شامل نہیں کیے گئے۔

اوپرا کہتی ہیں کہ پیزا نہ صرف ان کی بلکہ سب کی پسندیدہ شے ہے اور وہ ہمیشہ سے

اپنی پسندیدہ غذا میں غذائیت بھری اشیا شامل کرنا چاہتی ہیں، گوبھی سے بنا پیزا اسی خواہش کی تکمیل ہے۔

اس پیزا سے حاصل ہونے والی کمائی کا 10 فیصد حصہ ان فلاحی اداروں کو دیا جائے

گا جو دنیا بھر میں بھوک کے خاتمےکے لیے کام کر رہے ہیں۔

کیا آپ یہ غذائیت بخش پیزا کھانا چاہیں گے؟

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *