پاکستانی ڈرامے جون سے عربی ترجمے کیساتھ سعودی عرب میں نشر کیے ہوں گے

پاکستانی ڈرامے جون سے عربی ترجمے کیساتھ سعودی عرب میں نشر کیے ہوں گے

79 views

پاکستان کے مقبول ڈرامے رواں برس جون سے سعودی عرب میں عربی زبان میں نشر کیے جائیں گے

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق 2 ڈراموں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سال جون میں سعودی عرب میں نشر ہوں گے۔

 پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے عالمی تعلقات کی ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے کہا کہ پاکستان کے

دو مقبول ڈرامہ سیریلز’ دھوپ کنارے‘ اور ’تنہائیاں‘ کا انتخاب کیا گیا ہے، جو رواں برس

جون سے سعودی عرب میں نشر کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے یہ اقدام نہ صرف ذریعہ آمدن بنے گا بلکہ سعودی شہریوں

کو پاکستانی ثقافت سمجھنے میں مدد بھی ملے گی۔

ڈرامہ سیریل ’تنہائیاں‘ 1985 اور ’دھوپ کنارے‘ 1987 کے وہ مقبول ڈرامے ہیں

جس کے مداح آج بھی دیوانے ہیں اور دونوں ہی حسینہ معین کے تحریر کردہ ہیں۔

’دھوپ کنارے‘ میں ساحرہ کاظمی نے خوبصورت انداز میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے

جب کہ ‘تنہائیاں‘ کی ہدایت کاری شہزاد خلیل نے انجام دی۔

ڈرامہ سیریل’دھوپ کنارے‘ میں مرکزی کردار اداکارہ مرینا خان اور اداکار راحت کاظمی نے نبھایا تھا

جن کی کیمسٹری کو خوب پذیرائی ملی تھی جب کہ ڈرامہ سیریل ’تنہائیاں‘ میں مرکزی کردار

مرینا خان اور آصف رضا میر نے نبھایا تھا۔

اس سال اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے مو سیقی کے پروگرام میں پاکستانی فنکاروں

کی شمولیت بھی متوقع ہے، گذشتہ سال پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے شاہ فہد کلچر سینٹر

میں ہونے والے فیسٹیول میں حصہ بھی لیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *