امریکی رپورٹ نے بھارتی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکی رپورٹ نے بھارتی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

33 views

 بھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانےکا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا اور امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی گئی وہ تعداد میں پورے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو انتخابات سے ایک ہفتہ قبل اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا

جب امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کومارگرانے کے بھارتی دعوے کو جھٹلادیا۔

امریکا کے 2 دفاعی اہلکاروں نے فارن پالیسی میگزین کو دئیے گئے انٹرویومیں

بھارتی حکام کے دعویٰ کوجھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مارگرانے

کا صرف دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی دعوے پرامریکا کو ایف 16 طیارے گننے کی پیشکش کی

امریکی حکام نے پاکستان کے ایف 16 طیارے گنے اورتمام طیارے موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایف 16 کے معاہدے میں طیارےکسی ملک

کے خلاف استعمال نہ کرنے کی شرط نہیں، یہ یقیناً خام خیالی ہوگی کہ ہم کوئی سامان بیچیں

اور وہ جنگ میں پاکستان استعمال نہ کرے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا

ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے

اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *