اگلا الیکشن تحریک انصاف اور ایم کیو ایم ساتھ لڑیں گی، وزیر اعظم

اگلا الیکشن تحریک انصاف اور ایم کیو ایم ساتھ لڑیں گی، وزیر اعظم

21 views

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی  بہت نفیس ہے اور اب لگتا ہے اگلا الیکشن ایم کیو ایم سے مل کر لڑیں گے۔

وزیراعظم کا حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر

قوموں کی ترقی ناممکن ہے۔ کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

ہماری حکومت انصاف اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں انگریزی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے

کہا کہ 90 فیصد پاکستانیوں کو انگریزی نہیں آتی۔ پبلک فورم پر انگریزی بول کر ہم اپنے لوگوں کی توہین کرتے ہیں۔

ہمیں اس روایات کو تبدیل کرنا چاہیے۔ اردو چینل پر بھی لوگ پروگرام میں بیٹھ کر انگلش بولنا شروع کر دیتے تھے۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہماری کابینہ بنی تو ایم کیو ایم کے دو وزیر فروغ نسیم اور خالد مقبول

ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دونوں کو نہیں جانتا تھا کہ ان کا بیک گراؤنڈ کیا ہے

اور مجھے خوف تھا کہ ہماری کوئی بات مانی نہ گئی تو کہیں کابینہ میں بندوق ہی نہ نکل آئے

لیکن آج میں کہتا ہوں کہ کابینہ میں ان دونوں سے نفیس آدمی موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ سے سمجھتا تھا ایم کیو ایم کا نظریہ تحریک انصاف سے ملتا ہے

اصل مسئلہ صرف شر پسندی کا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ اگلا الیکشن تحریک انصاف اور ایم کیو ایم مل کر لڑیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ حیدر آباد یونیورسٹی کو ٹیکنکل بیس یونیورسٹی بنائیں گے

اور اس کیلئے خالد مقبول صدیقی کی ہر ممکن مدد کریں گے

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *