وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان سے پردہ اٹھائے

وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوے اور نقصان سے پردہ اٹھائے

50 views

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی، وقت آگیاہے بھارت اپنے جھوٹے  دعوؤں پر سچ بولے اورخصوصاًمقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاجائزہ لے۔

ٹوئٹرپرپاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورباجوہ نے فارن پالیسی میگزین میں شائع

ہونے والے پاکستان کے ایف 16 طیارے سے متعلق رد عمل میں کہا کہ اللہ بہت بڑا ہے سچ کبھی نہیں چھپتا

وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے اوربھارت

پاکستان کی کارروائی سے ہونے بھاری نقصان سے متعلق عوام کوبتائے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں سمیت

گرنےوالےدوسرےطیارے پرسچ بولے اور اپنےنقصانات کی صحیح تصویرسامنےلائے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے

خصوصاً کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم پر، خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا

ڈاگ فائیٹ میں پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور

جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کیا تھا۔

بھارتی میڈیا اور بھارتی ایئر فورس حکام کی جانب سے یہی دعویٰ کیا جاتا رہا کہ کمانڈر

ابھی نندن نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرایا اور ڈوگ فائٹنگ کے دوران اُن کا طیارہ بھی تباہ ہوا جس پر اسے ہیرو قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے

کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *