جنوبی کوریا اور امریکا میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

جنوبی کوریا اور امریکا میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

31 views

جنوبی کوریا اور امریکا میں موبائل فون کمپنیوں نے قبل از وقت ہی فائیو جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ امریکی کمپنی ویرائزن نے مجوزہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی شکاگو اور مینیاپولِس میں یہ سروس جاری کر دی۔

ادھر جنوبی کوریا میں یہ سروس دارالحکومت سیؤل سمیت 85 شہروں میں فراہم کی جائے گی۔

وہاں بھی مقررہ تاریخ یعنی 5 اپریل سے دو روز قبل ہی منتخب صارفین کو یہ سروس فراہم کر دی گئی۔

جب کہ  جنوبی کوریا کے باقی ماندہ صارفین کو یہ سروس جمعہ پانچ اپریل سے مہیا کی جائے گی

امریکا اور جنوبی کوریا کی دونوں کمپنیوں نے دنیا میں سب سے پہلے فائیو جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی کوریا میں سنہ 2014 میں وائر لیس ٹیکنالوجی 5 جی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا تھا

اور اسے دنیا بھر میں سنہ 2020 تک عام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *