حمزہ شہباز کے گھر پر نیب کا چھاپہ، حمزہ شہباز کا گرفتاری دینے سے انکار

حمزہ شہباز کے گھر پر نیب کا چھاپہ، حمزہ شہباز کا گرفتاری دینے سے انکار

27 views

نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپہ مارا ، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن 96ایچ کی رہائش گاہ پر موجود ہیں، نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہے

نیب کی 7 سے 8 رکنی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھان بین کی اور نیب ٹیم

اب بھی وہاں موجود ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ پر چھاپے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

نیب کی 3گاڑیاں 12 بجے کے قریب ماڈل ٹاؤن پہنچی تھیں اور گھرکےاندرموجود ہیں

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما بھی ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکنان نےگھر کے دروازے پر دھرنادے دیا ہے

 حمزہ شہبازنے نیب حکام کو  گرفتاری نہیں دی  اور ٹیم کو حمزہ شہبازکی گرفتاری میں مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا

لیگی کارکنان نےگھر کے باہر موجود نیب اہلکار کے کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔

نیب ٹیم کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بغیر واپس جانا پڑا

خیال رہے نیب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا

اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تعاون نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *