دنیا کے امیر ترین شخص کی 35 ارب ڈالر میں طلاق

دنیا کے امیر ترین شخص کی 35 ارب ڈالر میں طلاق

33 views

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق میکینزی کو شادی ختم ہونے کے بعد 35 ارب ڈالر ملیں گے۔

اس جوڑے کی شادی 25 سال قبل ہوئی تھی اور رواں سال جنوری میں انہوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سال 1993 میں دونوں کی شادی ہوئی جبکہ معروف آن لائن شاپنگ کمپنی ایمیزون کی بنیاد شادی کے ایک سال بعد رکھی گئی تھی۔

میکینزی نے یہ اعلان اپنی ایک ٹویٹ میں کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’میں بہت شکرگزار ہوں کہ

جیف سے شادی ختم کرنے کا عمل ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔‘

میکینزی جیف بیزوس کی آن لائن خریداری کی کمپنی ایمیزون کے چار فیصد شیئرز کی مالک بنیں گی

اس کمپنی کو جیف نے 25 برس قبل قائم کیا تھا۔

تاہم وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جیف بیزوس کی خلائی فرم بلیو اوریجن سے اپنا شیئر نہیں لیں گی۔

اس طلاق سے جیف بیزوس کو 35 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے اثاثوں سے محروم ہونا پڑا لیکن

اس کے باوجود وہ دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت برقرار رکھ پائیں گے کیونکہ

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 102 ارب ڈالر ہے۔

اس جوڑے کے چار بچے ہیں اور یہ دونوں سنہ 1994 سے ایک ساتھ تھے

جب بیزوس نے اپنی کمپنی ایمیزون کا آغاز کیا تھا۔ میکینزی اس فرم میں بھرتی کیے جانے والے عملے کی پہلی ممبر تھیں۔

اگر یہ جوڑا باہمی تعاون سے طلاق کے معاملات خود طے نہ کرتا تو قانون کے مطابق جیف کو

اپنی نصف دولت مکینزی کے حوالے کرنا پڑتی کیونکہ قانون کے مطابق شادی کے

بعد کمائی جانے والی دولت طلاق کی صورت میں میاں اور بیوی دونوں میں برابر تقسیم ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *