زلمے خلیل پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سے ملاقات  

زلمے خلیل پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سے ملاقات  

20 views

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت سے آگاہ کیا

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے

افغان امن عمل زلمے خلیل زاد خصوصی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان آمد پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے وزارتِ خارجہ کے دفتر کا دورہ کیا

جہاں دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی

جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو دوحہ مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *