سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد پر فرد جرم عائد

سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد پر فرد جرم عائد

15 views

سانحہ نیوزی لینڈ کے دہشت گرد کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں اس پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نیوزی لینڈ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو ا عدالت میں پیش ہوا

عدالت نے پچاس افراد کے قتل پر فرد جرم عائد کی۔

دہشت گرد پر اقدام قتل کے 39مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، 14جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دہشتگرد کی دوسری پیشی پر عدالت میں شہدا کے ورثا بھی موجود تھے،

چودہ جون کی پیشی پر عدالت کی جانب سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس سے قبل 16 مارچ کو جب دہشت گرد عدالت میں پہلی بار پیش ہوا تو اس پر صرف

ایک قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی اور دہشت گرد کے چہرے پر ندامت کی بجائے مسکراہٹ تھی۔

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آور کا دماغی ٹیسٹ کرایا جائے اور ماہرین کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں گزشتہ ماہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے

نسل پرست دہشت گرد نے نماز جمعہ کے دوران دو مساجد میں گھس کر

اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 افراد کو قتل جبکہ درجنوں افراد کو زخمی کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *