نیب نے گرفتاری کی کوشش کر کے عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑائیں ہے، حمزہ شہباز

نیب نے گرفتاری کی کوشش کر کے عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑائیں ہے، حمزہ شہباز

31 views

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نیب چھاپے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی ہیں، وہ نیب کے آج کے اقدام کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ 

حمزہ شہباز کے وارنٹ کے باوجود گرفتاری کے بغیر نیب ٹیم کے واپس جانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے

حمزہ شہباز نے کہا کہ جب بھی نیب نے طلب کیا پیش ہوا، میرے والد شہباز شریف کو

صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کر لیا گیا۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، کیا ہم دہشت گرد ہیں

حمزہ شہباز ایک پاکستانی ہے، جب بھی بلایا گیا میں نیب میں پیش ہوا اور جو گفتگو دوران تفتیش کی جاتی ہے میں نہیں بتانا چاہتا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ نیب سیاست زدہ ہوچکی ہے

نیب کی کارروائیوں سے بریگیڈیئر اسد منیر نے خودکشی کی، نیب ہتھکڑیاں لگا کر لوگوں کی عزت سے کھیلتی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کے واقعے کے بعد بھی اخلاق کے دائرے میں رہوں گا، میں اخلاقیات کے

دائرے سے نیچے نہیں آؤں گا، 10 سال تک نیب کے دفتر کے باہر6،6 گھنٹے بیٹھتا تھا

تاہم نیازی صاحب آپ ایک دن جیل نہیں کاٹ سکتے، ہمیں نہ ڈراؤ ہم صرف اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *