ورلڈ کپ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، وہاب ریاض اور عمر اکمل باہر

ورلڈ کپ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان، وہاب ریاض اور عمر اکمل باہر

24 views

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سلیکٹرز اہمیت نہیں دے رہے اور ٹورنامنٹ کے تیسرے روز ہی سلیکٹرز نے فٹنس کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت کے بعد پاکستانی ٹیم کے

فٹنس ٹیسٹ کے لیے محمد حفیظ سمیت 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا

جب کہ پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو روانہ ہو گی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق میڈیا کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔

 مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ورلڈ کپ کی فلائٹ مس کر چکے ہیں۔ سلیکٹرز نے ان کی سلیکشن پر غور نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

جب کہ سلیکٹرز نے پاکستان ون ڈے کپ میں پرفارمنس کو دیکھے بغیر ہی ممکنہ 23 کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر کردیا۔

فٹنس ٹیسٹ 15، 16 اپریل کو قومی اکیڈمی لاہور میں ہوں گے۔

ٹیسٹ میں شامل کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، عابد علی، آصف علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان

حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عباس، محمد عامر

محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی

شان مسعود، شعیب ملک، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *