وزیر اعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے نویں مقبول ترین لیڈر بن گئے

وزیر اعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے نویں مقبول ترین لیڈر بن گئے

44 views

وزیراعظم پاکستان عمران خان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے نویں مقبول ترین لیڈر بن گئے 

رائے عامہ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ مرتب کرنیوالے ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست کے

مطابق 94 لاکھ فالوورز کے ساتھ عمران خان ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی رہنماؤں میں نویں نمبر پر ہیں۔

فہرست کے مطابق ٹوئٹر پر مقبول ترین لیڈرز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے ہیں ٹوئٹر

پر ان کے فالوورز کی تعداد 59.5 ملین تقریباً 5 کروڑ 95 لاکھ ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ ہے

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ایک کروڑ 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

ایک کروڑ 36 لاکھ فالوورز کے ساتھ ترک صدر رجب طیب اردوان چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں

جب کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی ٹوئٹر پر بہت زیادہ فالو کیا جاتا ہے ان کے فالوورز کی

تعداد ٹوئٹر پر ایک کروڑ 24 لاکھ ہے اور وہ دنیا کی پانچویں مقبول ترین لیڈر ہیں،

تاہم انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو  ایک کروڑ 11 لاکھ  فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں

اردن کی ملکہ رانیا ٹوئٹر پر ایک کروڑ 4 لاکھ  فالوورز کے ساتھ ساتویں مقبول ترین لیڈر ہیں

 متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست دبئی کے والی شیخ محمد بن راشد المکتوم تقریباً 96 لاکھ  فالوورز کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دبئی کے شیخ سے ذرا ہی پیچھے ہیں ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 94 لاکھ ہے

اور وہ دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں نویں نمبر پر شامل ہیں۔

جب کہ 73 لاکھ فالوورز کے ساتھ سعودی فرماں روا شاہ سلمان دسویں نمبر پر رہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *