ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں،روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں

ڈالر خرید کر پیسہ برباد نہ کریں،روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں

17 views

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کا مزید کوئی امکان نہیں لہذا ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ

مارکٹ بہت پرکشش ہے اس لیے ڈالر خرید کر اپنے پیسے برباد نہ کریں، انٹر لوپ کے شیئرز خریدیں اور مارکیٹ میں پیسہ لگائیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا افواہیں نہ پھیلائی جائیں، لوگ ڈالر خرید کر پیسہ برباد کررہے ہیں

پہلے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر اونچا رکھا گیا تھا مگر اب روپے کی قدر مارکیٹ سے ہم آہنگ ہے

اور اب روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری کیپیٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی

پاکستان 300 سے 350 ارب کی معیشت ہے اور دنیا کی معیشت کھربوں روپے کی ہے

تاہم ہمیں عالمی مارکیٹ کا حصہ بننا پڑے گا

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کوئی مطالبہ بھی نہیں کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہونا چاہیے

ہم نے بہت بڑے بڑے فیصلے کیے اور بڑے مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی

ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہے اور ہمیں سرکاری سوچ سے نکلنا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی مشکلات کا اندازہ ہے اور معاشی بہتری کے لیےعملی اقدامات کی ضرورت ہے

ہم نے مشکل  فیصلے کیے ہیں تاہم اب ہمیں سرکاری  سوچ سے نکلنا ہے اور اپنے قوانین کو جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *