فوربز انڈر  30 کی فہرست میں نو کامیاب ترین پاکستانی نوجوان شامل

فوربز انڈر 30 کی فہرست میں نو کامیاب ترین پاکستانی نوجوان شامل

23 views

ترقی کی راہوں میں پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں، معروف امریکی میگزین فوربز کی ’تھرٹی انڈر تھرٹی ایشیا کی فہرست میں 9  پاکستانی بھی نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے

فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، چین اور بنگلہ دیش سمیت 23 ایشیائی

ممالک کو 20 شعبوں کے 30 سال سے کم عمر نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

ایشیاء کی فہرست میں 300 افراد کے نام شامل ہیں جن میں سے نو پاکستانی ہیں اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ اس میں پانچ خواتین ہیں۔

احمد رؤف عیسیٰ

احمد رؤف عیسیٰ پاکستان میں سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز ٹیل مارٹ کے

شریک بانی ہیں، کمپنی پی او جی، لکی سیمنٹ، اور یوفون جیسے بڑے اداروں کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

لیلیٰ قصوری

لیلیٰ قصوری گلوبل گرین ترقیاتی ادارے میں پانی کے تجزیہ کار کے طور پر کام کرتی ہیں

انہوں نے ماحولیاتی سمارٹ آبپاشی، سیلاب کے خطرے میں کمی، دریا بیسن منصوبہ بندی پر ورلڈ بینک

امریکی آرمی کور انجینئرز اور واٹر شیڈ سائنسز کے یو سی ڈیوس سینٹر جیسے تنظیموں پر تحقیق کی ہے۔

کرشمہ علی

 21 سالہ کرشمہ علی چترال سے تعلق رکھنے والی فٹبالرہیں، انہوں نے قومی سطح کے ایونٹ سے

اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بھی بنیاد رکھی ہے

زینب بی بی

زینب بی بی نے 2013 میں پاکستان سوسائٹی برائے گرین انرجی کی بنیاد رکھی اور قابل تجدید توانائی کے نئے طریقے نکالے۔

فوربز کا کہنا ہے کہ ان کے متعارف کردہ پلانٹ نے ضائع شدہ ٹشوپیپرز کو استعمال میں لایا۔

زین اشرف

 انہوں نے چار سال پہلے سیڈ آؤٹ کے نام سے ایک غیرمنافع بخش، غیرسیاسی و غیرمذہبی پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی۔

اس سے پاکستان کے چار شہروں کے 600 لوگوں نے کاروبار شروع کیا جن میں ہر شخص تقریبا نوے ہزار روپے کما رہا ہے۔

روشنی رائیڈز

جیا فاروقی، حنا لاکھانی، حسن عثمانی اور منیب میاں نے مشترکہ طور پرروشنی رائیڈز کے نام سے کراچی

میں خواتین کو کارکے مشترکہ استعمال کی خدمات فراہم کررہے ہیں جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے

ساتھ ساتھ انہیں سستی سواری اورمحفوظ سفر فراہم کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *